ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل لینے والا پہلا پاکستانی بن گیا 

28 Aug, 2023 | 10:00 PM

This browser does not support the video element.

 آصف نیازی : میاں چنوں کے رہائشی ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔

پاکستان کی تاریخ میں ارشد ندیم پہلا پاکستانی ہے جس نے  جیولین تھرو میں سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔ ارشد ندیم نے 87.82 کی تھرو کر کے سلور میڈل حاصل کیا، ارشد ندیم اپنے روایتی حریف سے آدھا میٹر کم فاصلے کی تھرو کی  وجہ سے دوسرے نمبر پر رہے۔ 

ارشد ندیم کی 6 تھروز میں 87.82 والی تھرو سب سے بہترین تھی،  ارشد ندیم نے تیسری باری پر 87.82 کی تھرو کی۔ ارشد ندیم نے سلور میڈل حاصل کر کے پاکستان کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔ 

 ارشد ندیم کی والدہ نے ارشد ندیم کی جیت کا سن کر شکرانے کے نوافل ادا کیے۔ ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پاکستان کی جیت ہے پاکستانی قوم کی جیت ہے۔ 

 ارشد ندیم کے گاؤں میں جیت کے لیے دعائیں کی گئی۔ ارشد ندیم کی جیت پر ارشد ندیم کے گاؤں میں جشن لوگوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم آج رات 12 بجے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچیں گے .

مزیدخبریں