وزیراعظم سے برطانوی ہاوس آف لارڈز کے رکن لارڈ عامر سرفراز کی ملاقات

28 Aug, 2023 | 08:50 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (ہاوس آف لارڈز) کے رکن لارڈ عامر سرفراز کی ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، ترقیاتی منصوبہ بندی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ 

وزیراعظم نے برطانیہ بالخصوص برطانوی سیاسی نظام برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

لارڈ عامر سرفراز نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور برطانوی سیاسی قیادت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ 

مزیدخبریں