اسرار خان : ڈولفن سکواڈ نے اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ 48 گھنٹوں کے دوران ڈولفن،پی آر یو نے اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنیوالے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن نے بتایا ہے کہ لاہور بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ملزمان کے قبضہ سے 17 پستول برآمد ہوئے اور درجنوں گولیاں،میگزینز برآمد ہوئیں۔ ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیاگیا۔
گرفتار ملزمان علی،ساجد،نسیم،دیگر کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔