ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ شادمان نذرِ آتش کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

تھانہ شادمان نذرِ آتش کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تھانہ شادمان نزر آتش کیس  میں بغاوت اور جنگ چھیڑنے کی دفعات شامل کرنے کا معاملہ ، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میان محمود الر شید اور اعجاز چوہدری  سمیت  دیگر ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ 

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ، میان محمود الر شید اور اعجاز چوہدری  سمیت  دیگر ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو 3  روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے  کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر  نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ 

دوران سماعت تفیشی  افسر  نے کہا کہ مقدمہ میں بغاوت ، جنگ چھیڑنے  اور فسادات کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری بغاوت میں ملوث ہیں، نئے الزامات میں ملزمان سے تفتیش کیلیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ 

دوران سماعت تفتیشی افسر انسپکٹر شوکت کی درخواست پر  ملزمان کو جیل طلب کیا گیا۔ 

دوسری جانب وکلاء نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین تین ماہ سے جوڈیشل ریمانڈ پر  جیل میں ہیں  جیل میں بھی ان سے تفتیش ہو سکتی ہے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے ، پولیس کے پاس دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلیے کوئی نئے شواہد نہیں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر  کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کی جائے۔