ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ ، خدیجہ شاہ سمیت 68 دیگر  ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور

 جناح ہاؤس حملہ ، خدیجہ شاہ سمیت 68 دیگر  ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ  کیس میں بغاوت اور جنگ چھیڑنے کی دفعات شامل کرنے کا معاملہ .

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ , صنم جاوید ٫ عالیہ  حمزہ  ,طیبہ امبرین  سمیت 68 دیگر  ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور  ہو گیا ۔ عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کا  3 روزہ  جسمانی ریمانڈ  منظور کر لیا ۔پولیس کی جانب سے  نئے الزامات کی تفتیش کیلیے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکر دی گئی ۔ عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر  پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ 

 کیس کی سماعت انسداد دہشت  گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی ،   تفتیشی افسر  نے کہا کہ پولیس بغاوت ٫ جنگ چھیڑنے  اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی تحقیات کر رہی ہے۔ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی جانب سے نصیر الدین نیئر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ خواتین تین ماہ سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں  مزید تفتیش  کہ ضرورت نہیں ہے ۔اگر مزید تفتیش کرنی ہے تو جیل میں ہو سکتی ہے ،وکیل نے استدعا کی کہ خواتین کا مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے  ۔تفیشی  افسر  مقدمہ میں بغاوت ٫ جنگ چھیڑنے  اور فسادات کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں ۔ 

خدیجہ شاہ , صنم جاوید ٫ عالیہ  حمزہ  ,طیبہ امبرین  سمیت نے ملک کیخلاف بغاوت اور جنگ چھیڑنے کا الزام ہے ۔محفل عثمان ٫محمد بلال ٫ محمد محسن ٫ سلیمان قادری ٫ قاسم جاوید ٫  فرحان ںخاری  اور فخر کامران سمیت دیگر ملزمان بھی شامل ہیں۔نئے الزامات میں ملزمان سے    تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔