حافظ دلاور : والٹن روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ صبح ہونے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات ناقص رہے،ٹوٹی ہوئی روڈ اور بارشی پانی کے باعث شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صبح ہونیوالی بارش کے بعد والٹن روڈ پر موجود بارشی پانی کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار، رکشہ ڈرائیورز کو گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ بارش کے بعد والٹن روڈ تالاب بن جاتا ہے، جبکہ انتظامیہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرتی۔ روڈ پر بڑے بڑے کھڈے موجود ہیں، جس کی وجہ سے راہگیروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ گاڑیوں کا بھی نقصان ہوتا ہے۔اہل علاقہ نے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
والٹن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا
28 Aug, 2023 | 03:56 PM