سی ای او ایجوکیشن کا شہر کے سکولوں کو ماڈل بنانے پرکام شروع

28 Aug, 2023 | 03:38 PM

جنید ریاض : وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر 126 سکولوں کو ماڈل بنانے کا معاملہ, سی ای او ایجوکیشن لاہور نے شہر کے 20 سکولوں کو ماڈل بنانے پرکام شروع کردیا۔
 سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے 20 منتخب سکولوں کے سربراہان سےمشاورت کا عمل شروع کردیا۔ سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول والٹن، سانداں کلاں، چمڑہ منڈی ،اصلاح معاشرہ شامل ہیں۔سکولوں میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت کالونی، چوہنگ، غازیہ آباد ، جلوموڑ اور تاج پورہ سکیم شامل ہیں۔

گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نوں اور گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ماڈل ٹاؤن کو بھی ماڈل سکول بنایا جائے گا۔سی ای او ایجوکیشن نے سکولوں کو ماڈل بنانے کیلئے سربراہان کو سہولیات پوری کرنے کاحکم دے دیا۔ پرویز اختر کا کہنا ہے سکولوں کو ماڈل بنانے کیلئے اضافی فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔،وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر سکولوں کو ماڈل بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں