شہزاد خان :عوام کیساتھ شہر لاہور کی بزنس کمیونٹی بھی بجلی کی بلند ترین قیمتوں سے شدید پریشان ہے ,صنعت کار، تاجر برادری کہتی ہے اتنی مہنگی بجلی سے صنعت کا پہیہ اور تجارتی امور نہیں چل سکتے۔
رپو ٹ کے مطا بق ایک جانب جہاں عوام بجلی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث احتجاجی مظاہرے کررہی ہے، وہیں دوسری جانب شہر لاہور سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی سے موجودہ صورتحال سے شدید نالاں ہیں صنعت کار کہتے ہیں اتنے مہنگے ٹیرف پر بجلی صنعتوں کیلئے زہر قاتل ہے اس سے صنعت کا پہیہ روانی سے نہیں چل سکے گا ۔
تاجر برادری کے قائدین نے بھی بجلی کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کو ناقابل قبول قرار دےدیا ،صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ بجلی کے بلند ترین نرخوں کیوجہ سے اشیائے تجارت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے،شہریوں نے نگران وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخوں میں فوری کمی کی جائے خدانخواستہ حالات سول نافرمانی کیجانب چلے جائیں گے۔