انسداد ڈینگی مہم، ڈی سی لاہور کا دورہ, ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا

28 Aug, 2023 | 01:22 PM

بسا م سلطا ن :انسداد ڈینگی مہم، رپورٹ ہونے والے مریضو ں کا گھر، اطراف چیک ہوئے یا نہیں ڈی سی لاہور رافعہ فیلڈ کا یو سی 23 شاد باغ   کا سرپرائز دورہ ،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کنفرمڈ ڈینگی کیس رسپانس، ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار شیرینا جونیجو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل نے بریفنگ دی۔اس مو قع پرڈی سی لاہور نے ہاٹ سپاٹس، کیس رسپانس، لاروا تلفی، ڈینگی سپرے 100 فی صد کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا کہنا ہےکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے تین کیس رپورٹ ہوئے،نشتر ٹاؤن، عزیز بھٹی اور سمن آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا،تمام ٹیمیں ڈینگی کیس رسپانس کا ڈیش بورڈ پر اندراج یقینی بنائیں،ان ڈور ڈینگی سروئلنس کے بعد گھر کے باہر ڈور مارکنگ یقینی بنائی جائے،حالیہ بارش کے بعد ہر یو سی میں موجود پارکس کو بھی مکمل چیک کیا جائے،پارکس میں بڑھتی ہوئی جھاڑیاں کاٹی جائیں، کھڑا پانی صاف کیا جائےڈینگی ٹیمیں ایس او پیز کے مطابق سپرے کریں۔ 

اس کے علا وہ سی ای او ہیلتھ سپرے ایس او پیز پر ڈینگی ٹیموں کی فوری ٹریننگ کریں ،ڈینگی آگاہی کے لیے ذیادہ سے ذیادہ ذرائع استعمال کیے جائیں۔

مزیدخبریں