جائیداد کا تنازع 4 قیمتی جانیں نگل گیا

28 Aug, 2023 | 12:34 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: صوابی میں جائیداد کے تنازع پر 4 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔

مانیری پایاں کی حدود مولانو بانڈہ میں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار بھائی  ولی اللہ، سبطین، عامر اور عماد جاں بحق ہو گئے۔دوسرے فریق سے نوید نامی شخص زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ملزمان  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، دونوں فریقین کے مابین پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا۔

مزیدخبریں