(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیپرا کو 21دن میں بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس رضا قریشی نے میاں عبرالمتین ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ہدایت کی کہ چیئرمین نیپرا درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرے۔
وفاق کی جانب سےاسسٹنٹ اٹارنی جنرل خواجہ اورنگ زیب پیش ہوئے، جسٹس محمدرضاقریشی کا کہنا تھا کہ نیپرامیں پہلے ہی درخواستیں زیر سماعت ہیں ، درخواستوں پر 15 روز میں فیصلہ کیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کےبلوں میں مختلف چارجزلگائےگئےہیں، چارجز لگنےسے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا اور لوگ پریشان ہیں ،پاکستان ٹیلی ویژن کی مدمیں بھی35روپےفیس لگائی ہے،اسی نوعیت کی درخواستیں نیپراکےپاس زیرالتواءہیں ۔
وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ نیپرا کے پاس زیر التواء درخواستوں کا فیصلہ منگوا لیں،بعدازاں عدالت نےدرخواست نمٹاتےہوئےنیپراکوزیرالتوادرخواستوں پرفیصلےکاحکم دیدیا۔