سٹی42: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کےارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا۔ ارشد ندیم نے تیسری بار 87.82 میٹرز کی تھرو کی۔
اس موقع پر ایسا دکھائی دیتا تھا کی ارشد ندیم پاکستان کے لئے تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ان کی پانچویں کوشش میں تھرو ضائع ہو گئی۔ ارشد ندیم کی پانچویں راؤنڈ میں تھروضائع ہونے کی وجہ سے پہلی پوزیشن کے حصول کی کوشش مخدوش ہو گئی۔
ارشد ندیم کی چھٹے کوشش میں تھرو 81.86 میٹررہی۔ ارشد ندیم نے اس عالی شان چیمپئین شپ میں پاکستان کو سلور میڈل کے ساتھ وکٹری سٹینڈ پر کھڑا کر دیا۔ سلور میڈل جیتنے کے بعد قومی ایتھلیٹ سٹیڈیم میں ہی سجدہ شکر بجا لایا۔
ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں پہلی بار پاکستان کو تمغہ دلایا ہے۔ بھارت کے میری چوپڑا نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ارشد ندیم نے گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔