(ویب ڈیسک) سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی امداد لیکر ترکی سے جہاز کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ترکی کے حکام سے ریلیف کے لیے پہنچنے والے سامان کو وصول کرلیا ۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ترکی سے پہنچنے والے ٹینٹ کھانے پینے کی اشیا، مچھر دانیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں،ترکی کے سفارتخانہ کے حکام اور این ڈی ایم اے حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود جبکہ پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈی جی سلمان شاہ ٹیم کے ہمراہ موجود تھے ،ریلیف کا سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوگا۔