سابق امامِ کعبہ کو 10 سال قید کی سزا، وجہ سامنے آگئی

28 Aug, 2022 | 07:40 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)دینِ اسلام کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ کی عظیم مسجد کے سابق امام شیخ صالح الطالب کو سعودی حکام نے دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے گروپ “پریزنرز آف کنسائینس” کے مطابق، اپیل کی عدالت نے خصوصی فوجداری عدالت کے ابتدائی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جس میں شیخ الطالب کو باضابطہ قید کے بجائے بری کر دیا گیا تھا۔

شیخ صالح الطالب کو ابتدائی طور پر اگست 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 48 سالہ سابق امام کی حراست کے بارے میں کوئی سرکاری وضاحت نہیں تھی، لیکن انسانی حقوق کے گروہوں کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب انہوں نے مسلمانوں کے فرض پر خطبہ دیا تھا کہ وہ برائی کے خلاف عوام میں بات کریں۔
 اللهم فك أسره!

مزیدخبریں