سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم بیان

28 Aug, 2022 | 07:20 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپیل کی ہے کہ تمام صاحب حیثیت لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں،  یہ  وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی امداد  اور ان کے  زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ تباہی دیکھ کر دکھ ہوا ہے لیکن اب ہمیں ایک ہو کر عوام کے لیے کچھ کرنا ہو گا۔قدرتی آفت کا شکار لوگ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے منتظر ہیں ، پوری قوم اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو دکھی لوگوں کی خدمت کی توفیق عطافرمائے۔

ہزاروں افراد لقمہ اجل جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں،بلاشبہ حالیہ سیلاب بہت بڑی قدرتی آفت ہے،یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی بھرپور مدد کا ہے، زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے،مخیرحضرات سمیت پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کے لئےمتحد ہو، پوری قوم اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرے، سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ مریم نواز بھی جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی ، متاثرین سے ملاقات کریں گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو دکھی لوگوں کی خدمت کی توفیق عطافرمائے ۔

مزیدخبریں