ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسر شہری کے کندھوں پر سوار ہوکر تھانےپہنچ گیا، ویڈیو وائرل  

پولیس افسر،بارش،شہری،کندھے،تھانے،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پولیس افسر شہری کے کندھوں پر سوار ہوکر تھانےپہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہو گئی۔

باوردی پولیس افسر کی بارش کے پانی میں سے ایک شہری کے کندھوں پر سوار ہو تھانے پہنچ گیا  جس سے متعلق کچھ صارفین  کہہ رہے ہیں کہ پولیس افسر سائل کے کندھوں پر سوار ہو کر اپنی ڈیوٹی پر پہنچا جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ کندھوں پر پولیس افسر کا بوجھ اٹھانے والا جونیئر ہے جو کہ اپنے سینئر کو تھانے پہنچا کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے یونیفارم سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ پنجاب پولیس کی نہیں بلکہ دیگر کسی صوبے کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس شخص نے پولیس افسر کو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے وہ خود سائل معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس کے ہاتھوں میں کاغذات بھی دکھائی دے رہے ہیں۔