ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی کا خوف،شہری ایک ماہ سے درخت پر رہنے پر مجبور  

بھارت،اترپردیش،رام پراویش،بیوی،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رام پراویش نامی شہری  کا  گزشتہ چھ ماہ سے بیوی سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا، اس نے بیوی پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اس پر تشدد کرتی تھی اور  ہر وقت زبان درازی کرتی تھی جس کے باعث دلبرادشتہ ہوکر  اُس نے درخت پر رہنے کا فیصلہ کیا۔

  مذکورہ وا قعہ بھارتی ریاست اتر  پردیش میں پیش آیا  جہاں شہری نے بیوی سے مسلسل مار کھانے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر درخت چڑھ کر رہائش اختیار کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رام پراویش  کی ایک ماہ قبل جب ایک روز بیوی سے لڑائی ہوئی تو وہ   80 فٹ لمبے درخت پر چڑھ گیا اور وہیں رہنے کا ارادہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رام کے گھر والے ایک ماہ سے اسے قریبی درخت پر  رسی کے ذریعے کھانا باندھ کر دے رہے ہیں جسے وہ اوپر کی جانب کھینچ لیتا ہے۔

گاؤں  والوں نے بتایا ہے کہ اکثر رام پراویش رات کے وقت درخت سے نیچے اترتا ہے لیکن پھر فوراً اوپر چڑھ جاتا ہے۔