بڑی خبر، تحریک انصاف کے جلسے میں گولیاں چل پڑیں

28 Aug, 2022 | 05:36 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں پی پی 139 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے کارکنان نے الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں۔

تفصیلات کےمطابق 23 چک راجپوتاں میں تحریک انصاف کے امیدوار میاں ابوبکر شرقپوری کے انتخابی جلسے کے بعد کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کرکے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، پورا علاقہ گولیوں کی تھر تھراہٹ سے گونجتا رہا، شہریوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائی جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔

مسلسل ایک گھنٹے تک ہونے والی فائرنگ پر ایکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے سختی سے نوٹس لیا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 افراد کو شرقپور پولیس نے اسلحہ سیمت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کا کہنا تھا کہ قانون کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

مزیدخبریں