سگنل، وائی فائی کے بغیر رابطہ کرانے والا موبائل

28 Aug, 2022 | 05:16 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئے موبائل فونز لانچ کرائے جارہے ہیں،  آپٹیکل فائبر کیبل اوربجلی کےترسیلی نظام میں خرابی کے باعث صارفین کو کالز کرنے میں اکثر مسائل کا سامنا رہتا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کے نیا موبائل متعارف کرایا جائے گا، آئی فون 14 ممکنہ طور پر دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہوگا جو سیلولر سگنل یا وائی فائی کے بغیر ٹیکسٹ میسج بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق آئی فونز کے لیے سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کے فیچر کے بارے میں رپورٹس گزشتہ سال بھی سامنے آئی تھیں مگر یہ آئی فون 13 سیریز کا حصہ نہیں بن سکا تھا۔ایپل کی جانب سے سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر ستمبر میں آئی فون 14 سیریز میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

سیٹلائیٹ کمیونیکیشن کنسلٹنٹ ٹم Farrar کی ٹوئٹس میں بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں ٹی موبائل اور اسپیس ایکس سیٹلائیٹ کنکویٹی کے لیے شراکت داری کا اعلان ایپل کی جانب سے اس نئے ممکنہ فیچر کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

ایپل کی جانب سے اس مقصد کے لیے گلوبل اسٹار سے شراکت داری کی جائے گی اور آئی فون 14 سیریز کے 7 ستمبر کو شیڈول ایونٹ کی ٹیگ لائن 'فار آؤٹ' سے بھی سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر کا عندیہ ملتا ہے۔

مزیدخبریں