خوشخبری،مستحق افراد کو سرکاری ملازمتوں کی فراہمی

28 Aug, 2022 | 04:29 PM

Imran Fayyaz

(رضوان نقوی) صوبائی محتسب کی مداخلت پر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری، مستحق افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کر دی گئیں۔
14شہریوں کو پنجاب سول سرونٹس رولزکےتحت مختلف صوبائی محکموں میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔اقصٰی ناز کو پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن لاہورمیں گریڈ12 میں ڈیٹاانٹری آپریٹر، محسن قربان کو پنجاب ورکرزویلفیئر فنڈگریڈ11 میں اکائونٹس اسسٹنٹ کے طور پر بھرتی کیا گیا ہے۔

انعم علی کو محکمہ جنگلات،عون محمدکومیٹروپولیٹن کارپوریشن،محمد اسد کوڈپٹی کمشنر آفس،اسامہ اکرم کو محکمہ مقامی حکومت ودیہی ترقی میں بھرتی کیاگیاہے،حمیداں بی بی کےبیٹے کومحکمہ تعلیم میں نائب قاصد بھرتی کر کےپنشن کے بقایاجات کی مد میں 8لاکھ ا78 ہزار روپے بھی اداکیےگئے ہیں۔

مزیدخبریں