(عابد چودھری)انچارج انویسٹی گیشن نصیر آباد نجی ٹارچر سیل بنانے پر معطل،پولیس نے نجی ٹارچر سیل میں تین افراد کو ایک ماہ سے قید کر رکھا تھا۔
نصیر آباد پولیس نے رقم بٹورنے کے لئے نجی ٹارچر سیل بنا لیا،انچارج انویسٹی گیشن نصیر آبادکو نجی ٹارچر سیل بنانے پر معطل کر دیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر طارق بشیر نے نصیر آباد میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا اوربیلف نے رات گئے ٹارچر سیل سے تین افراد کو بازیاب کرالیا.
انچارج انویسٹی گیشن نے جڑانوالہ سے تین افراد کو حراست میں لیااور تینوں نوجوانوں کو ایک ماہ تک ٹارچر سیل میں رکھا گیاجبکہ تینوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر رقم کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انچارج طارق بشیر کو معطل کیا اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔