سعودی عرب کابے روزگارافراد کیلئے بڑااقدام

28 Aug, 2022 | 03:56 PM

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں ملکی و غیرملکی افراد کیلئے روزگار کے مواقع اور ان کی فلاح بہبود کیلیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں سعودی حکومت نے قابلیت اور ملازمت کے معاہدے پر کام کرنے والوں کے پروگرام کے قواعد و ضوابط مقرر کیے ہیں۔سرکاری گزٹ ام القریٰ نے اس کی تفصیلات شائع کی ہیں، سرکاری ادارے تین سالہ افرادی قوت پروگرام تیار کریں گے۔

نئے ضوابط کے بموجب وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی منظوری کے بغیر (قابلیت اورملازمت کے معاہدوں پر کام کرنے والوں کے پروگرام) کے تحت کسی کو نئی ملازمت نہیں دی جائے گی۔

سعودی حکومت نے پروگرام کے ضوابط پانچ دفعات کی صورت میں مقرر کیے ہیں۔پہلے مرحلے میں منفرد قابلیت پروگرام کے تحت ملازمت کا سلسلہ مخصوص سرکاری اداروں تک محدود ہوگا۔

دوسرے مرحلے میں متعلقہ ادارے وزارت خزانہ کے تعاون سے اس دائرے سے خارج ملازمت کے تمام پروگرام منسوخ کردیں گے۔ صحت اور عسکری اداروں کے خودکار ملازمت پروگرام کی دفعات کےتحت آنے والے مستثنی ہوں گے۔

تیسری دفعہ کے تحت متعلقہ سرکاری ادارے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور وزارت خزانہ کے ساتھ اتفاق رائے سے محنتانوں کی درجہ بندی، ترغیبات، معاوضہ جات اور ضوابط ترتیب دیں گے۔

چوتھی دفعہ میں منفرد قابلیت پروگرام کے تحت ملازمت کے معاہدے کرنے والوں پر دفعہ تین میں درج محنتانوں، ترغیبات اور معاوضہ جات کے ضوابط نافذ ہوں گے۔

پانچویں دفعہ کے تحت متعلقہ سرکاری ادارے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ساتھ اتفاق رائے سے افرادی قوت کا تین سالہ پروگرام ترتیب دیں گے۔وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی منظوری کے بغیر کسی کو بھی قابلیت اور ملازمت کے معاہدوں پر کام کرنے والوں کے پروگرام کے تحت ملازمت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں