شہزادی ڈیانا کی کارساڑھے 6 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

28 Aug, 2022 | 03:50 PM

ویب ڈیسک:آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کی گاڑی  ساڑھے چھ لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہو گئی۔ یہ رقم پاکستانی روپے میں 16 کروڑ 73 لاکھ  روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔

نیلامی کرنے والی کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالے رنگ کی فورڈ اسکارٹ آر ایس ٹربو کے لیے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر بولی لگائی۔  نیلام ہونے والی گاڑی 80 کی دہائی میں لیڈی   ڈیانا کے زیراستعمال رہی۔اس گاڑی کو   شہزادی ڈیانا 1985 سے 1988 تک خود ڈرائیو کرتی رہیں۔

نیلام ہونے والی کار کو پہلی اور واحد سیاہ آر ایس ٹربو سیریز 1 کے طور پر منفرد سمجھا جاتا ہے۔ آر ایس گاڑی بنیادی طور پر سفید رنگ میں بنائی جاتی ہے تاہم ڈیانا نے پسند سے کالا رنگ منتخب کیا تھا۔

یہ گاڑی صرف 25 ہزار میل ہی چلی تھی۔ گزشتہ سال بھی ڈیانا کے زیراستعمال رہنے والی ایک گاڑی نیلام کی گئی تھی، وہ بھی فورڈ اسکارٹ تھی اور اس کو 52 ہزار پاؤنڈ  میں خریدا گیا تھا۔

مزیدخبریں