ویب ڈیسک :2000 میں مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرنے والی لارا دتہ کا ‘ اصلی روپ’ دیکھ کر ان کے مداح حیران ہوگئے.
بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بغیر میک اپ میں نظر آرہی ہیں۔پہلی تصویر میں وہ مکمل طور پر میک اپ کے بغیر نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ میک اپ کئے ہوئے ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لارا نے لکھا کہ وہ خود کو اصلی بنا رہی ہیں کیونکہ اصلی ہونا بہت ضروری ہے۔ارا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ یہ میں ہوں، شام 7 بجے جان لے لینے والی ورزش نے مجھے صاف کردیا ہے۔
دوسری تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لارہ دتہ نے کہا کہ اگلی تصویر میں 2 گھنٹے بعد ہوں۔ لارا دتہ نے مزید لکھا کہ ان تصاویر کا اصل نکتہ یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی اس طرح نہیں دکھائی دیتا جیسے ہم عام طور پر گلیمرس تصاویر میں نظر آتے ہیں۔سابق مس یونیورس نے کہا کہ چاہے آپ کا وقت کیسا بھی گزرا ہو، یہ ضروری ہے کہ آپ خود کو دنیا کے سامنے تیار ہوکر پیش کریں۔
لارا اس پوسٹ پر مداحوں سے لے کر مشہور شخصیات تک تبصرہ کر رہی ہیں۔ لارا دتہ کے کچھ مداح حیران ہیں اور کوئی ان کا اصلی رنگ روپ دیکھ کر انہیں سراہ رہا ہے۔