بجلی صارفین کیلئے ایک اور بڑا ریلیف

28 Aug, 2022 | 03:35 PM

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں مشروط طور پر6 ستمبر تک توسیع کردی.

ماہ اگست میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے شہریوں کو بھاری بھرکم بل بھجوائے گئے، جس پر شہری سراپا احتجاج رہے، جس کےبعد وفاقی حکومت نے ریلیف دیا، اس طرح صارفین اب اپنے بلز چھ ستمبر تک بغیر جرمانے کے ادا کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حوالہ نمبر ایک سے آٹھ تک کے حامل صارفین چھ ستمبر تک بل جمع کروا سکتے ہیں تاہم دیگر صارفین کو مقررہ تاریخ پر ہی بجلی کے بل ادا کرنا ہوں گے۔
 

مزیدخبریں