فضائی میزبانوں کیلئے بری خبر

28 Aug, 2022 | 03:24 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز  نے فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کے اوقات کار بڑھا دیئے۔ 

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ایئرہوسٹسز سمیت دیگر عملے کے اوقات کار 14گھنٹے سے بڑھا کر 16گھنٹے کر دیئے  گئے، فضائی عملہ مہینے میں کم از کم 5دن چھٹی کر سکتا ہے، چھٹی ہفتے میں 6دن مسلسل کام کے بعد کی جا سکتی ہے،  فضائی عملے کو ’ ہوم بیس‘ پر ہفتے میں ایک دن کی چھٹی دینا بھی لازمی قرار دیا گیا ، یہ چھٹی 24گھنٹے پر مشتمل ہو گی۔

اس طرح فضائی عملے کے اراکین ہفتے میں ایک دن اپنی فیملی کے ساتھ گزار سکیں گےتاہم اگر کسی وجہ سے عملے کے اراکین مسلسل پرواز میں رہتے ہیں اور انہیں ہفتے میں ایک چھٹی اپنے گھر میں گزارنے کو نہیں ملتی تو انہیں ایک اضافی چھٹی دی جائے گی جو وہ اپنے گھر پر گزاریں گے۔

مزیدخبریں