31 سالہ شخص نے فیس بک لائیو پر خودکشی کرلی

28 Aug, 2022 | 03:03 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں وراثت کی تقسیم میں ماموؤں کے ظلم وزیادتی سے تنگ 31 سالہ شخص نے فیس بک لائیو پر خودکشی کرلی۔ 

ذرائع کے مطابق فیس بک لائیو پر  خودکشی  کرنے والے شخص کی شناخت عمروزاید کے نام سے  ہوئی ہے،اس نے ایلومینیم فاسفائیڈ کی دو گولیاں کھائیں، اس کے کزن نے اس کی جان بچانے کی کوشش میں اسے ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں پہنچنے کے فوراً بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

متوفیٰ کی اہلیہ نے بتایا کہ زاید کاوراثت پر اپنے ماموں کے ساتھ تنازع چل رہا تھا،وہ وراثت کی تقسیم پر اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کی وجہ سے پریشان تھا اور ان احساسات کی وجہ سے اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، وراثت کے معاملے پراپنے ماموں کے ساتھ مسلسل بحث وتکرار کی وجہ سے ان کے شوہر کی ذہنی حالت بگڑگئی تھی،ان کے ماموں اکثران پر حملہ آورہوتے اور ان پر جھوٹے الزامات لگاتے رہتے تھے۔

زاید کی بیوی نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر کے ماموں ان کی والدہ کی وراثت بھی چھین لے گئے تھے۔ان کی خودکشی کے بعد ایک خط ملا ہے۔اس میں انھوں نے جذباتی طور پر اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کے احساس کی وضاحت کی ہے۔کسی نے میری زندگی ختم نہیں کی بلکہ میں نے اپنی زندگی اس اللہ کے پاس جانے کے لیے خود ختم کی ہےجو (انسانوں)سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

عمرو نے خط میں مزید لکھا کہ ’’میرے مخالفین کے سوا کوئی بھی میری موت کا ذمے دار نہیں ہے۔اللہ انھیں سزا دے گا‘‘۔

مزیدخبریں