(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہاخیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا کے لکھے گئے خط کے حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) سے کوئی رابطہ نہیں ہوا کیونکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل (پیر) کو ہو گا جس میں پاکستان کے لئے 1.17 بلین ڈالر قرض کی قسط کی منظور ہونے کا امکان ہے،وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان مسائل کے حل کے لیے کل وفاقی وزیر خزانہ اور صوبائی وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات بھی ہوگی۔
گزشتہ روز کے پی کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جو باتیں کئے ان میں کوئی سچائی نہیں، خط کو پبلک کرنے اور کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ مفتاح اسماعیل کی پالیسیوں سے انکی اپنی پارٹی متفق نہیں، خط لیک ہونے کے بعد ٹویٹر پر ڈالا گیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے وضاحت کرتے کہا کہ خط میں آگاہ کیا گیا کہ مسائل کے حل نہ ہونے پر اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے بجٹ میں 100 ارب روپے کے غیر فنڈز واجب الادا ہیں،حالیہ سیلاب نے صوبے میں تباہی مچائی ہے اور سیلاب سے ہونے والا نقصان 2010 کے سپر فلڈ سے زیادہ ہے۔
تیمور سلیم کا کہناتھا کہ صوبے کے حق میں ہم ہر حد تک جائے گے۔قومی مفاد وفاقی حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔اس میں قبائلی علاقوں کا صحت کارڈ اور این ایف سی شامل ہے۔ہماری این ایچ پی کا ایک پیسہ ہمیں نہیں ملا۔یہ وفاق کے ساتھ غداری نہیں یہ ایک صوبے کا حق ہے۔
کئی بار مفتاح اسماعیل سے رابطے کی کوشش کی جس کا کوئی جواب نہیں ملا۔صوبےکے مفادات،قبائلی اضلاع کے بجٹ کے حوالے سے وفاقی بجٹ سے پہلے مفتاح اسماعیل سے میں ملا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف سے رابطہ ہوا تھا جس میں وزارت خزانہ نےیقین د ہانی کرائی کہ آئی ایم ایف معاہدے پر ہر حال میں عمل درآمد ہوگا۔