ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں نئےسستے رہائشی منصوبوں کی منظوری

Punjab Approves Three New Affordable Housing Schemes
کیپشن: Housing Schemes
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز میاں محمد اسلم اقبال نے  گزشتہ روز صوبے میں تین کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کے اجراء کی منظوری دی۔

تفصیلات کےمطابق یہ فیصلہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (فاٹا) کے بورڈ کے دفتر میں ہونے والے 86ویں اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر ہاؤسنگ نے کی۔ہاؤسنگ سکیمیں الرشید گارڈن گوجرانوالہ،النور گارڈن ریذیڈنشیا سانگلہ ہل اور  کیمبل پور گرینز اٹک میں شروع کی جائیں گی، مقامی لوگوں کو معیاری اور سستی رہائشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔

میاں محمد اسلم اقبال نے ہموار کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ڈویلپرز کو سہولت فراہم کرنے پر زور دیا اور اعلان کیا کہ ان کی ٹیم میں بدعنوانی یا بے ایمانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں ہاؤسنگ پراجیکٹس کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ شرکاء نے فاٹا ملازمین کے لیے پنشن کے ضوابط کی تشکیل اور دیگر انتظامی امور پر بھی فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ این پی ایچ پی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ ہاؤسنگ سکیموں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام (NPHP) کے لیے ہر ہاؤسنگ سکیم میں 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا۔

رواں ماہ میں ایک اور اجلاس کی صدرات کرتے صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز میاں محمد اسلم اقبال نے کہا تھا کہ  کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کے لیے ترقیاتی کام سے متعلق کہا کہ "کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کو دن رات کام کرکے تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔" 
  

M .SAJID .KHAN

Content Writer