ویب ڈیسک:نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق شمالی اور جبنوبی پنجاب سمیت سندھ کی تمام قومی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہیں جبکہ بلوچستان کی قومی شاہراہ ایم 8، اور این 65 سیلاب کے باعث بند ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم 8 خضدار ، قبول سعید خان سیکشن سے قومی شاہراہ بند ہے، کوئٹہ، سبی، ڈیرہ اللہ یار ہائی وے این 65 پُل گرنے کے باعث متاثر ہے، جس کی بحالی کیلئے آرمی انجنئیرز نے بیلی ٹائپ برج انسٹال کرنے کیلئے سروے شروع کردیا ہے اور ممکنہ طور پر منگل تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
بلوچستان کی قومی شاہراہ این 140 تین مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند ہے، جس کی بحالی کیلئے ملحقہ روڈز پر بھی این ایچ اے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
اسی طرح گلگت بلتستان کی قومی شاہراہ این 35 اور ایس 1 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔