(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی بغیر میک اپ کے تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں دیکھ کر پہچاننا مشکل ہوگیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کسی تعریف کی محتاج نہیں، اداکارہ نے اپنی کمال اداکاری کی بدولت نہ صرف صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں انہیں بغیر میک اپ کے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اپناوزن بے حد کم کرلیا، تصویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔