ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے ساتھ اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کے ساتھ اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا، وزیراعظم شہباز شریف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف پر برس پڑے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل آئی ایم ایف سے بورڈ میٹنگ ہے اور ایک جماعت سیاست کر رہی ہے، خدانخواستہ اس سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کی سیاست کبھی نہیں دیکھی، پاکستان کے اعلیٰ ترین مفادات کو نقصان پہنچا کر اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان کے ساتھ اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا، اس سے بڑی سازش نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم  کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں شامل جماعتوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں لیکن اس مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا کی حکومت نے سیاست کرتے ہوئے آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرط پر عمل سے انکار کیا۔یاد رہے کہ دو روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل نہیں ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو معاہدے کیے ہیں ان پر ہر صورت عمل درآمد ہو گا۔