ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

28 Aug, 2022 | 08:56 AM

ویب ڈیسک: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا، بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے۔

میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام سات بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔دوسری جانب بھارت کیخلاف میچ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو اہم مشورے دیئے ہیں۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری وہی ہے جو گراونڈ کے باہر اور اندر نظر آئے،ایسے بالکل نہیں ہوگا گراونڈ کے باہر ایک چیز اور اندر دوسری۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا فاسٹ باولر ہمارے ساتھ نہیں،اس کی کمی محسوس نہ ہو،یقین رکھیں اگر وہ پاکستان کیلئے کچھ کرسکتاہے تو آپ بھی کرسکتےہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

 
 

مزیدخبریں