ویب ڈیسک : سوات اور نوشہرہ میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلے پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میانوالی میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
دریائے سندھ پر بنے جناح بیراج کے مقام پر آج 7 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، سیلاب سے 47 موضع جات متاثر ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی تھی، سیلاب سے کئی افراد ہلاک ہوئے، سیلاب کی زد میں آنے والی تمام عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔