سلمان خان کی فلم کے گانے پر حریم شاہ کا ڈانس،ویڈیو وائرل 

28 Aug, 2021 | 08:49 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر شو بز سے تعلق رکھنے والی شخصیات  کی ویڈیوز  وائرل ہوتی رہتی ہیں ،بعض ویڈیوز بہت جلد صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

اگر بات کریں  معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی تو آئے روز سو شل میڈیا پر ان کی ویڈیوز دھوم مچاتی رہتی ہیں ان دنوں وہ ترکی میں موجود ہیں ،اب ایک مرتبہ پھر پاکستا ن کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے  جس میں ٹک ٹاک گرل بھارتی فلم ''ہم دل دے چکے صنم ،، کے گانے پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی  وہ مختلف مقامات کی سیر کے دوران بنائی جانے والی اپنی ویڈیوز اپنے فینز سے شیئر کرتی ہیں۔

گزشتہ روز بھی حریم شاہ کی   حریم شاہ کی رقص کی  ویڈیو  وائرل  ہوئی تھی ویڈیو میں وہ  کسی ایسے کمرے میں موجود تھیں جو بظاہر کوئی دفتر لگ رہا  تھا۔ ایک طرف ایک کرسی پڑی ہے  جبکہ سامنے میز پر ایک لیپ ٹاپ  موجود ہے۔

مزیدخبریں