(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی شادی 8 برس سے زیادہ کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے ۔ گزشتہ دنوں ہی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا تھا کہ انہیں وسیم سے بچھڑے 10 ماہ ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتنی طویل جدائی پر دونوں ہی بہت اداس ہیں اور اس کا اظہار بارہا سوشل میڈیا پر کر بھی چکے ہیں اور اب وسیم اکرم اپنی اہلیہ سے ملنے میلبورن پہنچنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں، قرنطینہ کے دن پورے ہونے کے بعد وہ گھر روانہ ہوں گے۔وسیم اکرم نے قرنطینہ میں اپنا حُلیہ تبدیل کرلیا ہے انہوں نے قرنطینہ میں مونچھیں رکھ لیں، ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کی زندگی بہت مشکل ہے۔
اہلیہ شنیرا اکرم کو وسیم اکرم کی مونچھیں پسند نہیں آئیں اور ایک ویڈیو پیغام میں شنیرا نے واضح کیا کہ قرنطینہ کے خاتمے کے بعد وہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آسکتے۔
واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔ کورونا کے باعث لگی سفری بندشوں کے باعث شنیرا اپنی بیٹی عائلہ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی پھنس گئی تھیں جبکہ جبکہ وسیم اکرم پاکستان میں موجود تھے۔