ویب ڈیسک: اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی کک مارتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.
اداکارہ آمنہ الیاس نے معروف فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ باٹل چیلنج طرز پر ویڈیو بناتے لڑکے کوکک مار بیٹھیں، کک لگتے ہی آمنہ الیاس حیرانی سے لڑکے کو دیکھتی رہیں۔ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کیپشن میں لکھا کہ"بلز آئی" یعنی ٹھیک نشانے پر۔۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ویڈیو بناتے ہوئے کوئی بشر زخمی نہیں ہوا ساتھ ہی آمنہ نے وارننگ دی کہ اس چیلنج کو گھر پر بالکل بھی پورا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔