کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے افسران و ملازمین کے گرد گھیرا تنگ

28 Aug, 2021 | 04:31 PM

Imran Fayyaz

(درنایاب)کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ایل ڈی اے افسران و ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ  کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کا30 اگست سے دفاتر میں داخلہ بند کردیا جائے گا۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا 30 اگست سے دفاتر میں داخلہ بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے لئے ملازمین کو سوموار تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ مراسلہ کے مطابق 31 اگست کو کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے کسی بھی ملازم کو دفتر میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی اور انہیں غیر حاضر تصور کیا جائے گا  جبکہ انکے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی ۔

مزیدخبریں