کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے انٹرن شپ پروگرام متعارف

28 Aug, 2021 | 03:07 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: کورونا ویکسی نیشن مہم کو 100 فیصد کامیاب بنانے کیلئےانتظامیہ کاکالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی مدد لینے کافیصلہ،کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے 6 ہفتوں پر مبنی انٹرن شپ پروگرام متعارف کرا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  کورونا وباء میں احتیاطی تدابیر،روک تھام اور ویکسی نیشن مہم کو 100 فیصد کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کے ذریعے مہم چلائے گی۔کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نےطلبہ  کیلئے 6 ہفتوں پر مبنی انٹرن شپ پروگرام متعارف کرادیا ۔انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء عام شہریوں کو ویکسی نیشن میں درپیش مسائل اور فوائد سے آگاہ کریں گے۔طلبہ کی ڈیوٹیاں ان کے حلقوں یا من چاہے علاقوں میں ہی لگائی جا ئیں گی۔انٹرن شپ پروگرام میں فریش گریجوایٹس کو ترجیح دی جائیگی۔انٹرن شپ پروگرام کیلئے عمر کی حد 16 سے 35 سال رکھی گئی ہے۔

کمشنرلاہور ڈویزن کیپٹن ر محمد عثمان یونس کا کہنا ہے کہ  انٹرن شپ پروگرام طلباء کو سوسائٹی کی خدمت کیلئے ایک بہترین موقع فراہم کرے گا، اورطلباء کو سیکھنے اور حکومتی اداروں کیساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

مزیدخبریں