شلپا شیٹی نے اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

28 Aug, 2021 | 02:41 PM

ویب ڈیسک:      معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں ان سے غلطیاں ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں کتاب کا ’غلطیوں‘ سے متعلق اقتباس شیئر کرتے ہوئے ماضی میں کی ہوئی اپنی غلطیوں کو یاد کیا۔ اداکارہ نے اس بات کی وضاحت تو نہیں کی کہ وہ اپنی کن غلطیوں کا تذکرہ کررہی ہیں ۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اقتباس کا مفہوم کچھ یہ تھا کہ ہم غلطیاں کیے بغیر اپنی زندگی کو دلچسپ نہیں بناسکتے اسی وجہ سے ہمیں اپنی غلطیوں کو ایک اچھے تجربات کے طور پر یاد رکھنا چاہیے۔اقتباس میں یہ بھی کہا گیا کہ میں غلطیاں کروں گی، غلطیاں کرنے پر خود کو معاف بھی کروں گی اور انہی  سے سبق بھی سیکھوں گی۔ اسٹوری میں انہوں نے ایک اسٹیکر کا استعمال کیا جس میں لکھا کہ میں غلطیاں کرتی ہوں لیکن کوئی بات نہیں۔

مزیدخبریں