ایک اور قاری کا کارنامہ ۔۔۔مدرسہ کی طالبہ اغواء کرلی

28 Aug, 2021 | 01:20 PM

Arslan Sheikh

وقاص احمد: لاہور سمیت پنجاب میں دیگر جرائم کی طرح اغوا کی وارداتیں بھی بڑھ رہی ہیں، لاہور کے علاقے سول لائنز میں 19 سالہ مدرسے کی طالبہ اغوا، مغویہ کو مدرسے کے قاری نے ورغلا کر اغوا کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ڈکیتی، قتل، چوری، زیادتی سمیت اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سکول جانے والی بچی ہو یا خواتین سب کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا۔ لاہور کے علاقے سول لائنز میں 19 سالہ مدرسے کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ کو مدرسے کے قاری نے ورغلا کر اغوا کیا جبکہ سول لائنز پولیس نےلڑکی کو بازیاب کرالیا۔ 19سالہ مدرسے کی طالبہ کواغوا کرنیوالا قاری تجمل گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

یاد رہے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں بچوں کے اغوا کی وارداتیں کنٹرول نہ ہوسکیں۔ شہر میں رواں سال بچوں کے اغوا کے 264 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پولیس نے 213بچوں کو بازیاب کروایا، تاہم 51بچوں کو تاحال والدین سے نہیں ملوایا جاسکا ہے۔ پولیس شہر میں گزشتہ سال اغوا ہونے والے 381بچوں میں سے 18بچے ڈھونڈنے میں تاحال ناکام ہےجبکہ پنجاب بھر میں گزشتہ سال اغوا ہونے والے 1159 بچوں میں سے 60 بچے تاحال بازیاب نہیں کروائے جاسکے ہیں۔ 

مزیدخبریں