ٹک ٹاکر عائشہ کا جیل جانے سے انکار، وجہ سامنے آگئی

28 Aug, 2021 | 12:09 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: گریٹر اقبال پارک کے 144 ملزموں کی شناخت پریڈ کےلئے خاتون نے طبیعت ناسازی کی وجہ سےکیمپ جیل آنے سے معذرت کرلی جبکہ عدالت نے یکم ستمبرکو دوبارہ شناخت پریڈکےلئے بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک کے ملزموں کی شناخت پریڈ کی شناخت پریڈکےلئےٹک ٹاکرعائشہ اکرم کوطلب کیا گیا تھا اورجیل میں شناخت پریڈ کے لئےتمام انتظامات مکمل کئے گئے تھے۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے طبیعت ناسازی کی وجہ سے شناخت پریڈ کے لئے جیل آنے سے معذرت کرلی۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ 144ملزمان کی شناخت کےلئے وقت درکار ہوگا جس کی وجہ سے یہ عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جبکہ مجسٹریٹ نعمان ناصر خاتون کا 2گھنٹے انتظارکے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

کیمپ جیل کے باہرگرفتارافراد کے عزیرواقارب کااحتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بچے 14اگست کو گریٹر اقبال پارک گئے ہی نہیں۔ پولیس نےمختلف بہانے کرکےتھانے بلایا اوراس کے بعد اب تک نہ ہی ملاقات کروائی اور نہ ہی سامان فراہم کرنے دیا گیا ہے۔

ملزمان کی شناخت کےلئے عدالت نے یکم ستمبرکوعائشہ اکرم کو کیمپ جیل پہنچنے کاحکم دیا گیا ہے تاکہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں شناخت پریڈکاعمل مکمل کرکے ملزمان کےخلاف اگلی کارروائی شروع کی جاسکے۔

مزیدخبریں