ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کیلئے لاہور کا پرانا ائیر پورٹ فعال

 افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کیلئے لاہور کا پرانا ائیر پورٹ فعال
کیپشن: Afghan exit
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغانستان سے غیرملکیوں کا انخلا ، لاہور کا پرانا ائیرپورٹ ایکٹو، دوفائیو اسٹار ہوٹلوں میں 100 سے زائد کمرے بک کرا لئے گئے ۔  انتظامیہ نے ہنگامی انتظامات شروع کردئیے۔
 رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں افغان شہریوں اور اور غیرملکیوں کی ممکنہ طور پر تعداد بڑھنے کے باعث لاہور میں بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے پرانے ایئرپورٹ اور رن وے افغانستان سے آنے والی پروازوں کے ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پرانے ائیرپورٹ لاؤنج کو فنکشنل کیا جا چکا ہے۔ جبکہ امیگریشن اور کسٹم کاؤنٹر بھی نصب کردیے گئے ہیں۔
لاہور کے پرانے ائیرپورٹ کو حج ٹرمینل بھی کہا جاتا ہے۔ اور یہ صرف انتہائی مخصوص شخصیات کے آںے پر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز بھی پرانے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔افغانی شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے انتظامات کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بھی شہر کے درمیانے درجے کے ہوٹلوں اور گیس ہاؤسز کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں کمرے خالی رکھیں ان کو 24 گھنٹے پہلے آگاہ کر دیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer