سٹی 42:شادمان بس سٹاپ سےخواتین کے سامنے اپنے کپڑے اتار کر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم عبدالشکور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ آفیسر انصر نے شادمان بس سٹاپ پر خواتین کے سامنے اپنے کپڑے اتار کر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم عبدالشکور کو گرفتار کرلیا، پولیس نےعبدالشکور نامی ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکےحوالات میں بند کردیا، سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ خواتین کو قول و فعل سے ہراساں کرنے والے سے رعائت کے مستحق نہیں، ایسے تمام ناسوروں کے خلاف کارروائی کےلئے ہدایات کر دی گئیں ہیں۔