صدف کنول نے شہروز سبزواری کو عجیب شوہر قرار دیدیا

28 Aug, 2021 | 01:03 PM

Sughra Afzal

ڈیفنس (سٹی42 نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول نے اپنے شوہر شہروز سبزواری کو عجیب شوہر قرار دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

صدف کنول کی جانب سے گزشتہ دنوں شہروز سبزواری کی سالگرہ کے موقع پر مختصر ترین ویڈیو انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی، ویڈیو کے کیپشن میں صدف کنول کا بتانا تھا کہ شہروز سبزواری کو گلے ملنا بالکل پسند نہیں۔

انہوں نے شہروز سبزواری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میرے عجیب سے شوہر میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، سالگرہ مبارک ہو۔

صدف کنول کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول ایک ساتھ کھڑے تصویر بنوانے کے لیے پوز دے رہے ہیں۔

صدف کنول کی پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی تصویر بن جاتی ہے، شہروز سبزواری صدف کنول کو خود سے دور کر دیتے ہیں اور اچانک سے دونوں کے چہروں سے مسکراہٹ بھی غائب ہو جاتی ہے۔

مزیدخبریں