ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 محرم الحرام، شہر کے مختلف علاقوں سےشبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد

8 محرم الحرام، شہر کے مختلف علاقوں سےشبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے/ نبیل ملک ) امام بارگاہ گلستان زہرا ایبٹ روڈ میں آٹھ محرم الحرام کی مناسبت سے شبیہہ ذوالجناح کا جلوس اور مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گلستان زہرا میں آٹھ محرم الحرام کی مناسبت سے منعقد ہونے والے شبیہہ ذوالجناح کے جلوس سے قبل مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عزا داروں نے مرثیے پیش کئے۔ مولانا سخاوت علی قمی نے فضائل اور حضرت عباس کی وفا اور واقعہ کربلا کی مناسبت سے مصائب بیان کیے۔ 

مصائب کے بعد شبیہہ ذوالجناح کی زیارت برآمد ہوئی تو عزاداروں نے سینہ کوبی کی۔ جلوس میں شبیہہ علم بھی برآمد کی اور عزاداروں کی کثیر تعداد نے حضرت عباسؑ کی یاد میں سینا کوبی کی۔

ادھر گرین ایکڑ سوسائٹی کے حسین ویلج زیدی ہاؤس میں 8ویں محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ ذاکرعلامہ سید عابد کلیم رضوی نے مصائب شہدائے کربلاء بیان کیے۔ مجلس کے اختتام پر شہادت حضرت عباس علمدارؑ پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر شبیہہ علم کی زیارت کا ماتمی جلوس برآمد کیا گیا، جس میں عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور ماتم کے ذریعے پرسہ دیا کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سےمجلس و ماتمی جلوس میں شریک عزاداروں کے لیے سبیل اور نیاز کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے تھے۔