پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے،ایم ایس سی کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا

28 Aug, 2020 | 04:31 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی نےایم اے , ایم ایس سی امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا، تیرہ مضامین میں امیدوار اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کےشعبہ امتحانات کے تحت یکم ستمبر سےماسٹرز ڈگری کےامتحانات میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا،امیدوار سنگل فیس 4090 روپےکےساتھ اپنی رجسٹریشن 3 دسمبر تک کراسکتے ہیں،یونیورسٹی نےپرائیویٹ امیدواروں کے لئے13 مضامین کے نام بھی جاری کر دیئےہیں، جن میں اردو، انگریزی، اسلامیات، پنجابی، سیاسیات، تاریخ، ریاضی اورعربی کے مضامین شامل ہیں۔

امیدوار فلاسفی، فارسی،معاشیات،فرنچ اور کشمیریات کے مضمون میں امتحان دینے کےلئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، پرائیویٹ طلباء امتحانات سے متعلق مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سےحاصل کرسکتےہیں۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی سینیٹ کا اجلاس ہوا،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  نے ویڈیو لنک کے ذریعے 355 ویں اجلاس کی صدارت کی،جس میں 9 ارب 38 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی، بجٹ کا 76 فیصد حصہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں پر خرچ ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نیاز احمد نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی طلبا و طالبات کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہی ہے، وعدے کے مطابق موجودہ انتظامیہ میرٹ اور گڈگورننس کی پالیسی پر گامزن ہے اور یونیورسٹی کے تمام فیصلے متعلقہ فورمز میں ہو رہے ہیں، یونیورسٹی کفایت شعاری پالیسی کے تحت 41 کروڑ 72 لاکھ روپے کی بچت کرے گی.

مزیدخبریں