لاہوریئے ہوشیار،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

28 Aug, 2020 | 04:13 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاہوریئے ہوشیار، مسلسل بارش اور پانی جمع ہونے سےبیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہونے کے امکانات ہیں، آلودہ پانی سے اجتناب کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں,شہرمیں موسلا دھاربارش کی وجہ سے کاروباری معاملات بھی متاثرہوکررہ گئے ہیں،لاہور میں مسلسل بارشوں سے جہاں موسم میں تبدیلی آئی وہیں شہر کی صورت بھی بدل گئی۔ شہر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا۔ جمعرات کو ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر کی متعدد شاہراہیں نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، کئی کئی فٹ کھڑا پانی لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا۔

سب سے ز یادہ بارش تاجپورہ میں 62ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔واسا ریکارڈ کے مطابق لکشمی چوک61،گلبرگ47 اورمغلپورہ میں46 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،گلشن راوی44،اپرمال39 اورپانی والا تالاب36ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔جیل روڈ53.6،فرخ آباد32 اورایئرپورٹ26ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،اقبال ٹاؤن19،چوک ناخدا15،سمن آباد5.7ملی میٹر جبکہ جوہرٹاؤن میں 7ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب مسلسل بارش اور پانی جمع ہونے سےبیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا،محکمہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نےسرکاری ہسپتالوں کو ڈایئریا، گیسٹرو، ہیپاٹائٹس،ٹائیفائیڈ کی ادویات کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایت کردی اور شہریوں کوآلودہ پانی سے اجتناب کا الرٹ جاری کردیا۔

شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے پارک سپورٹس کمپلیکس میں مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا، تیز ہواؤں کے باعث نیشنل ہاکی سٹیڈیم گراؤنڈکے باہر برسوں پرانا درخت گرگیا، درخت گرنے کے باعث ٹریفک اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ  لیسکوکا عملہ بجلی کی تاروں کو ہٹانے میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں