اداکارہ مشال خان نےسیاستدانوں کو آئینہ دکھادیا،ویڈیو شیئر

28 Aug, 2020 | 03:30 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہور اداکارہ مشال خان بھی کراچی کی حالت زار دیکھا کر افسردہ رہ گئیں،اظہار افسوس کرتے ایک تحریری پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن ڈراموں کی اداکارہ مشال خان نے کراچی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک طویل تحریر  اور ویڈیوشیئر کی جس میں ان کا کہناتھا کہ ان کے گھر کا نچلا حصہ بارش کے پانی سے پوری طرح سے بھر گیا ہے۔یہ ذلت کی بات ہے کہ پاکستان کے صنعتی دارالحکومت ( کراچی) میں اس طرح کی نکاسی آب ہے۔

تحریر میں اداکارہ نے کہا کہ  میں کس لئے 17.5 فیصد انکم ٹیکس ادا کروں؟ سیاستدانوں کو جوسندھ میں پرتعیش گھروں اور محلات دینے کے لئے،جب کہ میرا شہر ڈوب رہا ہے ، شرم کی بات ہے۔ اداکارہ مشال خان کا مزید کہناتھا کہ جو بھی شخص میرے پاس ووٹ کے لئے آئے گا اس کی پٹائی ہوگی، لوگوں کو بجلی کے گرے ہوئےکھمبے کے الیکٹروکرنٹ سے نہیں مرنا چایئے،لوگوں کو یہ پریشانی نہیں کرنی چاہئے کہ جب بارش ہوتی ہے تو وہ اپنے گھروں کو نہیں چھوڑ پائیں گے۔

حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ لوگوں کو اپنی جیب سے اپنے مکانات کی بحالی کے لئے اتنا پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہماری حکومت نے ہمیں اپنے بنیادی حقوق نہیں دیئے ہیں۔ نکاسی آب 21 ویں صدی میں ایک مسئلہ ہے؟ یہ ایسی بدنامی ہے۔


 
 

مزیدخبریں