بھٹہ چوک میں نوجوان کو اغوا کرکے بدترین تشدد، ویڈیووائرل

28 Aug, 2020 | 03:01 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاہورکے علاقہ بھٹہ چوک میں نوجوان کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ملزموں نے نوجوان پرتشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پربھی وائرل کردی۔
 تفصیلات کے مطابق شراب پینے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا،نوجوان پر تشدد کی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہوگئی،ملزمان قیصرشاہ، میاں یاسر نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے حمزہ کو اغوا کر کے تشدد کیا،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کردی،ملزمان وردی پہن کر خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے رہے،ملزمان کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں
پولیس نے متاثرہ نوجوان کو طبی معائنہ کے لئےہسپتال منتقل کر دیا،متاثرہ نوجوان نے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں درخواست دے دی،پولیس نے تاحال ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ بزدار سرکار کی گڈ گورننس کے ثمرات کی وجہ سے ایک سال میں شہری دو گنالٹنے لگے۔ پنجاب کے باسیوں کو لوٹے جانے کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔ پنجاب پولیس پر حکومت کی نوازشات اور سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجود لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈاکووں اور چوروں کی لوٹ مار گذشتہ سال کی نسبت دگنی ہو گئی ۔ بزدار سرکار کے پانچویں آئی جی بھی صوبے کی عوام کو ڈاکووں چوروں کی لوٹ مار سے نہ روک سکے ۔ بارہ ارب سے ذائد مالیت کا سامان ڈاکووں نے رواں سال میں لوٹ لیا۔

سال دو ہزار انیس میں شہری چھ ارب سے زائد کے سامان سے محروم ہوئے۔سال دو ہزار بیس میں لوٹے گئے سامان کی مالیت 12 ارب انتیس کڑوڑ اور پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔پنجاب کا پانچواں آئی جی بھی شہریوں کو لٹنے سے نہ بچا سکا ڈکیتی رہزنی اور چوری کے واقعات میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا کہ ڈاکووں اور چوروں سے لوٹے گئے سامان کی ریکوری گذشتہ سال سے زیادہ کی گئی۔

مزیدخبریں